فرینڈز آف کشمیر کے زیر اہتمام گزشتہ دنوںامریکا کی ریاست ٹیکساس کے شہر ارونگ میں پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ تنظیموں کے سربراہوں اور رہنمائوںپر مشتمل اجتماع منعقد ہوا، جس کے مہمان خصوصی پاکستان کے ادیب، دانشور اور معروف شاعر علاؤالدین خانزادہ تھے، جبکہ اجتماع میں کشمیری، پاکستانی ،بھارتی اور سکھ کمیونٹی کے رہنمائوں اور نمائندہ تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی۔
فرینڈز آف کشمیر کے زیر اہتمام پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ تنظیموں کے رہنمائوں کاڈیلس میں اجتماع و خطاب
اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے علائو الدین خانزادہ نے کہا کہ اگر یورپ ، امریکا اور کینیڈا میں رہنے والی مسلمان اور سکھ کمیونٹی مشترکہ طور پر بھارتی مصنوعات کا صرف مکمل بائیکاٹ کر دیں تو اس کے ذریعے بھارت کو معاشی طور پر احتجاج کے ذریعے تگنی کا ناچ نچایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت جہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے ، وہیں وہ چائلڈ لیبر،خواتین کی بے حرمتی سمیت مزیدخلاف ورزیوں میں دیگر ممالک کے مقابلے میںسر فہرست ہے، یہ ایسے عوامل ہیں جس سے بھارت کا اصل چہرہ بین الاقوامی برادری کے سامنے روشناس کرایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کا کشمیر سے متعلق رویہ انتہائی افسوسناک ہے۔
سعودی اور یو اے ای کی جانب سے بھارت نواز دوستی کا جو مظاہرہ کیا گیا ہے، وہ مسلم ممالک کے باشندوں کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے، سکھ فارجسٹس کے رہنمائوں گورو ندر سنگھ اور سریندر سنگھ نے خطاب سکھ فارجسٹس2007ء میں قائم کی۔
انہوں نے کہا کہ ہم تو لڑ ہی رہے تھے مگر پلوامااور کشمیر میں حملہ ہوا اور یہ حملے ہوئے نہیں بلکہ انڈین ایجنسی نےکروائے تھے، کشمیر کا لاک ڈائون ہے اور لوگوں کو اسپتال جانے تک کی سہولت نہیں ، لوگ اپنے پیاروں کے سامنے تڑپ تڑپ کر مررہے ہیں،کیونکہ کرفیو لگا ہوا ہے اور خبریں باہر نہیں آ رہی ہیں۔
پاک پیک کے رہنما ڈاکٹر جلیل خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ18ستمبرکو اقوام متحدہ کے اجلاس کا انعقاد کیاگیا۔ ا س میں77 پاکستانی ڈاکٹرز اور نان ڈاکٹر تھے اور ہم نے50کے قریب ہائوس کانگریس کے اراکین سے ملاقاتیں کیں اور 35کو اس ضمن میں راضی کیاگیا کہ وہ اقوام متحدہ امریکا کے سفیر کو ایک خط لکھیں اوربتائیں کہ کشمیر کا مسئلہ حل ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ ابھی جو امریکی سینٹرز پاکستان گئے ہیں وہ ہماری کاوشوں کا ہی ثمر تھا، ہمیںامید ہے کہ ہم اپنی ان کاوشوں کے ذریعے وہ احداف حاصل کر لیں گے جو ہمارے لئے ضروری ہیں۔
اس موقعے پر فرینڈز آف کشمیر کی چیئرپرسن غزالہ حبیب نے تمام رہنمائوں کی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھر پور حمایت اور ذاتی دلچسپی پر ان کا شکریہ ادا کیا، اس موقعے پر مبشر وڑائچ نے 22ستمبر کوہیوسٹن میں اور27ستمبر کو نیو یارک میں مودی کے خلاف ہونے والے احتجاج کےحوالے سے فرینڈز آف کشمیر فورم کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور مستقبل کے لائحہ عمل سے آگاہی دی۔
اس موقعے پر اکنا کے ڈاکٹر بلال پراچہ، اے پی پیک کے ڈاکٹر ندیم کلیر، فرینڈز آف کشمیر کے فاروق خان، محمد اجمل خان، مرزا تنویر، پی ایس این ٹی کے عابد بیگ، پیٹ کے رہنما ڈاکٹر جاوید اجمل ،ادارہ منہاج القرآن کے اقبال حسن اور نیلو فر عباسی نے بھی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کیا ۔ تقریب کے آخر میں سلمی شاہد، اظہر غیور،غزالہ حبیب، مبشر وڑائچ، عابد بیگ اور دیگر کی جانب سے پاکستان سے آئے ہوئےصحافی علائو الدین ہمدم خانزادہ کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔