• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی سے کراچی جانے والی بس میں بچے کی پیدائش

راولپنڈی سے کراچی جانے والی بس میں گھوٹکی کے قریب بچے کی پیدائش ہوگئی۔

اس ننھے فرشتے نے چلتی بس میں اپنی والدہ سمیت تمام مسافروں کو پہلے پریشان کیا اور پھر سب کے چہروں پر طمانیت بھری مسکراہٹ بکھیر دی۔

ایک فوتگی کے سبب گلگت کی خاتون آمنہ اپنے بھائی کیساتھ راولپنڈی سے کراچی کیلئے روانہ ہوئی، لیکن دوران سفر انہیں میٹرنٹی سروسز کی ضرورت پڑگئی۔

ملتان سے سکھر موٹروے پر گھوٹکی کے قریب جب قریب کوئی آبادی نہ تھی ایسے میں ایک فرشتہ صفت بزرگ مسافر خاتون نے ہمت اور مہارت دکھائی اور یوں چلتی بس میں ایک نومولود مسافر عثمان کا اضافہ ہوگیا۔

خاتون کو بعدازاں اسپتال لے جایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈاکٹر نے ماں اور نومولود کو سفر کی اجازت دے دی۔ اس دوران تمام مسافر اپنا سفر بھول کر اسپتال کے باہر موجود رہے۔

اطلاع ملنے پر نجی بس سروس کے مالک نے ایئرلائنز کی طرز پر بس میں پیدا ہونے والے بچے اور اس کی والدہ کو لائف ٹائم اپنی بسوں میں مفت سفر کی خوشخبری سنادی۔

خاص رپورٹ سے مزید