• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیوس کپ: بھارت ٹینس حکام نے ویزوں کیلئے اپلائی کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارت نے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، اور آخر کار ڈیوس کپ ٹائی کیلئےویزوں کے حصول کی غرض سے کھلاڑیوں کے ناموں کی فہرست دوبارہ پاکستان ٹینس فیڈریشن کو ارسال کر دی۔ عالمی فیڈریشن نے بھارت کو واضح جواب دیا تھا کہ اسے پاکستان میں ہی کھیلنا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹینس ٹیموں کے مابین ڈیوس کپ ٹائی 29 اور 30 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگی جس کی تیاری کیلئے پاکستان ٹینس فیڈریشن نے بھر پور انداز سے تیاریاں شروع کر دی ہے۔ آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن کی جانب سے کھلاڑیون کے ناموں کی بھیجی جانیوالی فہرست میں مہیش بھوپاتی کی جگہ لینڈر پیس کو بھارتی ٹیم کا نان پلیئنگ کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ انیل کھنہ کا نام بھی ایشین ٹینس فیڈریشن کے الیکشن کے باعث واپس لے لیا گیا ہے جو اس سے قبل پاکستان کا دورہ کرنیوالی بھارتی ٹیم کی قیادت کر رہے تھے۔

تازہ ترین