لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن نے تحریک آزادی کشمیر کو کنٹینر کی سیاست کی نذر کردیا، پاکستان میں سیاسی انتشار کا سب سے زیادہ نقصان کشمیر کو اور فائدہ بھارت کو پہنچاہے،پی ٹی آئی کو کندھوں پربٹھانےوالے کب تک اسکا بوجھ اٹھائیں گے۔حکومت اور اپوزیشن کے شور شرابے میں کشمیریوں کی آواز دب کر رہ گئی ہے۔ 80لاکھ کشمیر ی پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں اور پاکستانی قیادت کوئی عملی قدم اٹھانے میں سنجیدگی نہیں دکھا رہی۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے نوشہرہ میں ضلعی اجتماع ارکان سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔