• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکرم درانی کی حکومت سے معاہدے کی تصدیق 


اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے کنوینر اکرم خان درانی نے حکومت سے معاہدے کی تصدیق کردی ہے۔

بنوں میں میڈیا سے گفتگو میں اکرم خان درانی نے کہا کہ رہبر کمیٹی کا متفقہ فیصلہ ہے کہ آزادی مارچ ریڈزون میں داخل نہیں ہوگا۔

اسلام آباد انتظامیہ اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے درمیان تحریری معاہدے کی کاپی سامنے آگئی ہے۔

معاہدے کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے ریلی کے راستے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی جائے گی۔

جے یو آئی ف کی قیادت کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ جلسے کے شرکاء کو مختص جگہ کی حدود سے باہر نہ جانے دیں۔

رہبر کمیٹی کے کنوینر نے مزید کہا کہ مارچ پُرامن ہو گا، تمام راستے کھولے جائیں، آزادی مارچ روڈ پر ہوگا جو طویل نہیں ہوگا، موقع کی مناسب سے فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے ایک بار پھر اپنے مطالبات دہرائے اور کہا کہ وزیراعظم عمران خان استعفا دیں اور دوبارہ الیکشن کروائے جائیں۔

اکرم خان درانی نے انصار الاسلام پر پابندی لگانے کے حکومتی اقدام کو مسترد کردیا اور مطالبہ کیا کہ حافظ حمد اللّٰہ کا شناختی کارڈ بلاک کیا گیا ہے، اسے بحال کیا جائے۔

رہبر کمیٹی کے کنوینر نے امید ظاہر کی حکومت ہمارے مطالبات تسلیم کرے گی،27 اکتوبر کو کشمیر سے یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی جائیں گی۔

تازہ ترین