کراچی(اسٹاف رپورٹر) اولمپک گیمز کے رسائی رائونڈ میں پاکستان کے گرین شرٹس کھلاڑیوں نے عالمی نمبر تین ہالینڈ کے خلاف غیر معمولی کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رسائی رائوند کا پہلا میچ برابر کرلیا، پاکستان آخری منٹ میں گول کیپر اور دفاعی کھلاڑیوں کی معمولی غلطی سے جیتا ہوا میچ ہار گیا، ایمسٹرڈیم کےویگ نر اسٹیڈیم میں ہفتے کو کھیلے گئے میچ کےآخری60ویں منٹ ہالینڈ کے وینڈر ورڈن منک نے پنالٹی کار نر پر گول کر کے پاکستان سے یقینی فتح چھین لی، پاکستان کے کھالڑیوں کے درمیان میچ میں ہم آ ہنگی قابل دید تھی، گیند پر گرفت نے میزبان کھلاڑیوں کو پریشان کردیا، عالمی نمبر17کے گرین شرٹس کھلاڑیوں نے پورے میچ میں ڈاجنگ، گیند پر کنٹرول کا خوبصورت اور دلکش مظاہرہ کیا جس سے ہالینڈ کے کھلاڑی حواس باختہ دکھائی دئیے،پاکستان نے پنالٹی کارنر میں بھی مہارت دکھا ئی اور چاروں گول پنالٹی کارنر پر اسکور کئے،پانچویں منٹ میں مبشر علی نے پنالٹی کار نر پر گیند کو جال کی راہ دکھائی، پہلے کوارٹر میںپاکستان کی برتی قائم رہی دوسرے کوارٹر میں ہالینڈ کےوینڈر ورڈن منک نے پنالٹی اسٹروک پر گول کرکے میچ برابر کردیا،21ویں منٹ میں بیجورن کلر مان فیلڈ گول بناکر پاکستان پر سبقت حاصل کرلی،پاکستان کے کھلاڑیوں کادوسرا گول 25ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر غضنفر علی نے اسکور کیا، تیسرے کوارٹر میں بھی پاکستان کا پلہ بھاری رہا،پاکستان کی جانب سے کپتان محمد رضوان نے پنالٹی کارنر سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گیند کو گول پوسٹ سے ٹکرادیا،چوتھے کوارٹر میں 52ویں منٹ میں رابرٹ نے اپنی ٹیم کا تیسرا گول بناکر میچ بربار کردیا، اسی کوارٹر میں مبشر علی نے پنالٹی کا ایک مرتبہ پھر فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کا چوتھا اور اپنا دوسرا گول بناکر پاکستان کو مستحکم پوزیشن میں پہنچادیا،مگر آخری منٹ میں پاکستان کے کھلاڑیوں کی گیند کو تاخیر سے اپنے گول ایریا سے نکالنے کی کوشش سے ہالینڈ کی ٹیم پنالٹی کار نر حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی جس وینڈر ورڈن نے گول بناکر میچ برابر کردیا، یہ ان کا دوسرا گول تھا، پاکستانی کھلاڑیوں نے امپائر کے فیصلے پر ا عتراض بھی کیادونوں ٹیموں کے درمیاندوسرا میچ اتوار کی شام سات بجے کھیلا جائے گا۔