• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری کی صحت بگڑرہی ہے،انکوکچھ ہوا توذمہ دارحکومت ہوگی،رحمٰن ملک

اسلام آبا د(نمائندہ جنگ ) سینیٹ داخلہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر رحمٰن ملک نے سابق صدر آصف علی زرداری کی بگڑتی صحت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری پاکستان کے منتخب صدر رہ چکے ہیں، حکومت نے ان کے ساتھ غیرمناسب، غیر جمہوری و قابل مذمت سلوک روا رکھا ہے، جیل انتظامیہ کی سینیٹ کمیٹی داخلہ کو جمع رپورٹ کے مطابق سابق صدر کی صحت روز بروز بگڑتی جا رہی ہے۔

رحمٰن ملک نے کہا کہ سابق صدر کی جسم میں پلیٹ لیٹس کی مقدار تیزی سے گر رہی ہے جو جان لیوا ہوسکتی ہے، آئین و قانون کے رو سے ہر پاکستانی کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنا علاج کسی بھی معالج اور بیرون ملک کرا سکتا ہے۔

تازہ ترین