• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی ضمانت خوش آئند ہے، آفاق احمد

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)مہاجر قومی موومنٹ ( پاکستان ) کے چیئر مین آفاق احمد نے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ضمانت کو خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ انکی رہائی جمہوریت کی جیت ہے،انہوں نے کہا کہ ہم کسی کی کرپشن اور اور جرائم کی حوصلہ افزائی نہیں بلکہ اصولی سیاست اور جمہوریت کی بالا دستی کے خواں ہیں۔انہوںنے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
تازہ ترین