• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعصب کی سیاست کرنے والے کامیاب نہیں ہونگے‘غلام نبی مری

کوئٹہ(پ ر) بی این پی کی مرکزی کمیٹی کے رکن غلام نبی مری‘ ضلع کوہلو کے صدر ملک گامن خان مری‘ نوریز بلوچ اور تاج مری نے کہاہے کہ پشتون قوم پرست جماعت کے سابق وزیر کی جانب سے یہ دعو یٰ کہ بلوچ قوم کے بچوں کو ان کےو سائل سے تعلیم دی جارہی ہے باعث حیرت اورتعصب پرمبنی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہےرہنمائوںنے کہاکہ چمالنگ بلوچ سرزمین کا حصہ ہے جہاں تک دکی ‘شاہرگ دیگرپشتون وسائل کاتعلق ہے تو موصوف جب پانچ سال تک وزیر رہے اس وقت انہوںنے یہ مسئلہ بلوچستان اسمبلی میں کیوں نہیں اٹھایا انہوںنے کہاکہ خوش آئند بات یہ ہے کہ پشتون قوم نے انتخابات میں باشعور ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے مفاد پرست عناصر کو مسترد کردیاتھا اقتدار کیلئے بلوچ پشتون اقوام میں تعصب پھیلانےو الے کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔
تازہ ترین