ملتان( سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے عہدیدار و کارکن آزادی مارچ میں اپنے قائد چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے حکم پر ملتان ضلع و سٹی میں بھرپور استقبال کریں گے اور شامل ہو کر اسلام آباد جائیں گے،آزادی مارچ کو روکنے کی ناکام کوشش کی گئی تو پھر دما دم مست قلندر ہو گا،یہ اعلان پاکستان پیپلزپارٹی ملتان ضلع کے جنرل سیکرٹری راؤساجد علی، ضلعی سیکرٹری انفارمیشن چوہدری یاسین، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملتان سٹی و سابق صدر کلرک بار ایسوسی ایشن حاجی امین ساجد اور ملتان سٹی کے ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن و انچارج میڈیا سیل خواجہ عمران نے ڈسٹرکٹ کلرک بار روم میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے ،موجودہ تبدیلی سرکار نے پوری قوم کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے، داخلی و خارجی محاذوں پر ناکام حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ اپوزیشن پر ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔