اسپین کے اسٹیشن پر موبائل فون میں مصروف خاتون ٹریک پر جا گری۔
سوشل میڈیا کا بخار آج کل ہر ایک کے سر پر سوار ہے جس کی وجہ سے کئی لوگ ناصرف خود کو مشکل میں ڈال دیتے ہیں بلکہ بعض اوقات زندگی تک داؤ پر لگا دیتے ہیں، ویڈیو میں نظر آنے والے اِن خاتون کو ہی دیکھ لیں جنہیں سوشل میڈیا پر بخار مہنگا پڑ گیا ہے۔
یہ مناظر اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے میٹرو اسٹیشن پر دیکھے گئے جہاں ایک خاتون ٹرین کا انتظار کر رہی تھی اور جب ٹرین آنے کا وقت ہوا تو اپنی دُھن میں مگن فون میں مصروف چلتی ہوئی پلیٹ فارم سے نیچے ٹریک پر جا گر ی۔
ٹریک پر گِرتی خاتون کو وہاں موجود افراد نے بروقت بچا لیا جبکہ انتطامیہ کی جانب سے مسافروں کو احتیاط کی تاکید کی گئی۔