• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مفتی کفایت اللّٰہ اسلام آباد سے گرفتار، ہری پور جیل منتقل

پشاور، اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللّٰہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

مفتی کفایت اللّٰہ اسلام آباد سے گرفتار، ہری پور جیل منتقل


کے پی کے وزیراطلاعات شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ مفتی کفایت اللّٰہ کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے، قانون توڑنے والوں کیلئے زیرو ٹالرنس ہوگی۔

پولیس ذرائع کے مطابق مفتی کفایت اللّٰہ کو مانسہرہ پولیس نے تھری ایم پی او کے تحت اسلام آباد سے گرفتار کیا۔

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز نے کہاکہ اسلام آباد پولیس مفتی کفایت کی گرفتاری کے بارے میں سختی سے تردید کرتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسلام آباد پولیس نے مفتی کفایت کی گرفتاری کیلئے نہ ہی کہیں چھاپہ مارا اور نہ ہی گرفتار کیا ہے۔

ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات جے یو آئی (ف) اسلم غوری کا کہنا ہے کہ مفتی کفایت اللّٰہ کو گزشتہ رات اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون سے گرفتار کیا گیا۔

مفتی کفایت اللّٰہ کے بھائی قاضی حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کے حکم پر مفتی کفایت اللّٰہ کو گرفتار کیا گیا۔

تازہ ترین