• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کشمیر کی آزادی تک قائد اعظم کی جدوجہد نا مکمل ہے،سراج الحق

لاہور(نمائندہ جنگ)امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نےکہاہے کہ کشمیر کی آزادی تک قائد اعظم کی جدوجہد نا مکمل ہے،سانحہ ساہیوال کےلواحقین کوڈراکرقاتل پولیس اہلکاروں کومعاف کرایاگیا، کشمیر پاکستان کا نہیں اس خطے کی زندگی موت کا مسئلہ ہے،کشمیر کی آزادی تک قائداعظم کی جدوجہد نا مکمل ہے، حکمران کشمیر یوں سے بےوفائی نہ کرتےتوآج انہیں اسلام آباد کے راستےبندکرکےخندقیں نہ کھودنا پڑتیں۔ وزیراعظم آدھا گھنٹہ،کالی پٹی اورفریڈم ٹری کے ذریعے کشمیریوں کو صرف مایوسی کا پیغام دے رہے ہیں، شہداءکے خون سے بے وفائی اور جہاد سے منہ موڑ نے کی سزا ہے کہ حکمرانو ں کا سایہ بھی ساتھ چھوڑچکاہےاورحکمران تنہاکھڑےہیں۔ کشمیر کو جیل بنے ہوئے 85 دن گزر گئے ۔ اقوام متحدہ اور عالمی برادری زبانی مذمت سے آگے نہیں بڑھی ۔ کشمیر کی لڑائی پاکستان کی بقا ، سلامتی اور تحفظ کی لڑائی ہے۔ وزیراعظم نے ایک تقریر کی مگر امریکہ جانے سے پہلے اور آنے کے بعد انہوں نےاعلان کیا کہ جو ایل او سی کی طرف گیاوہ غدارہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات میں آزاد یِ کشمیرمارچ سےخطاب کرتے ہوئے کیا ۔

سینیٹر سراج الحق کا  گجرات میں آزاد یِ کشمیرمارچ سےخطاب


سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ اقوام متحدہ نے مشرقی تیمور اور جنوبی سوڈان کو کاٹ کر نئے ملک بنائے مگر کشمیر چونکہ مسلمانوں کا مسئلہ ہے اس لیے 72 سالوں سے اقوام متحدہ اندھی گونگی اور بہری بنی ہوئی ہے۔

تازہ ترین