• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

شاہد خاقان کو گردے میں پتھری اور ہرنیا کی تکلیف، سنیئر ڈاکٹرز کا معائنہ

اسلام آباد (ایوب ناصر) اڈیالہ سنٹرل جیل راولپنڈی میں مقید سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گردے میں پتھری اور ہرنیا کی تکلیف ہو گئی ہے۔ شاہد خاقان عباسی کے اہل خانہ کی درخواست پر اتوار کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے سینئر ڈاکٹروں پر مشتمل ایک تین رکنی میڈیکل بورڈ نے ان کا معائنہ کیا۔

شاہد خاقان کو گردے میں پتھری اور ہرنیا کی تکلیف، سنیئر ڈاکٹرز کا معائنہ


پمز کے ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ نے اڈیالہ جیل میں شاہد خاقان عباسی کے طبی معائنہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہرنیا کا آپریشن اور گردے کی تکلیف کوئی ایمرجنسی معاملہ نہیں لہٰذا انہیں اتوار کی رات پمز منتقل کرنے کا کوئی پروگرام نہیں۔ معائنہ کرنے والے میڈیکل بورڈ کے فیصلے کے مطابق اگر انکے آپریشن کا فیصلہ کیا گیا تو پھر انہیں فوری ہسپتال منتقل کر دیا جائیگا۔

تازہ ترین