بریڈفورڈ (محمد رجاسب مغل) لاکھوں لوگوں کے دلوں کی دھڑکن حمد و ثناء اور شان رسول ﷺ بیان کرنے والے معروف نعت خواں الحاج یوسف میمن کی وفات پر برطانیہ میں بسنے والی مذہبی و سماجی شخصیات اور نعت شریف کے ذوق سے وابستہ ہزاروں عاشقان مصطفی صلی اللہ وعلیہ وسلم غم میں ڈوب گئے، الحاج یوسف میمن مرحوم و مغفور نے نعت گوئی کو اپنے مخصوص انداز میں نوجوان نسل کو اپنا گرویدہ بنایا ہوا تھا ہر سال برطانیہ آمد پر نوجوان نسل ان کا بھرپور استقبال کرتی تھی اور گھنٹوں محافل نعت میں بڑی عقیدت سے شریک رہتے تھے، معروف سماجی شخصیت چوہدری عمر آف ہیلی فیکس ،مظہربٹ، قاری ظہیر اقبال قادری آف نورانی مسجد نے الحاج یوسف میمن کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ الحاج یوسف میمن کی خوبصورت آواز اور ان کی یادیں ہمیشہ زندہ رہیں گی یوسف میمن نے برطانیہ میں اپنی نعت گوئی سے نوجوان نسل کی ذہنی اور فکری تربیت کی اور ان کے اذہان وقلوب کو حب رسول کریم صلی اللہ وعلیہ وسلم سے منور اور معطرکیا اور مساجد کے ساتھ ان کا رشتہ مضبوط کیا، الحاج یوسف میمن کی وفات پر علامہ ظہیر احمد نقشبندی، علامہ مفتی انصر القادری، علامہ حنیف ساقی، علامہ دلشاد حسین قادری، قاری اعجاز احمد چشتی، انجمن محبان فیض پور شریف کے حافظ طارق محمود، حافظ شبیر حسین، محمد امین، حافظ محمد بشیر، علامہ حافظ محمد عظیم، علامہ محمد بشیر طاہر نقشبندی، علامہ قاری محمد شفیع نقشبندی، لیاقت مغل مدنی گروپ کے حاجی ارشد محمود، مولانا مدثر اور دیگر نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ الحاج محمد یوسف میمن کی وفات سے نعت گوئی کی دنیا کی ایک عظیم ہستی سے محروم ہو گئے ہیں، ان کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلا تادیر محسوس کیا جاتا رہے گا، رہنمائوں نے الحاج یوسف میمن کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرو جمیل کی دعا کی۔