• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماس نے 3 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ہلالِ احمر کے حوالے کر دیں: اسرائیلی فوج

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حماس نے 3 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ہلالِ احمر کے حوالے کر دیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق ہلالِ احمر کا عملہ لاشیں اسرائیلی حکام کے حوالے کرنے کے لیے روانہ ہوا ہے۔

اس سے قبل فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا تھا کہ آج (اتوار کو) غزہ سے مزید 3 یرغمالیوں کی لاشیں ملی ہیں۔

غزہ سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں حماس کی جانب سے کہا گیا تھا کہ یرغمالیوں کی لاشیں آج اسرائیل کے حوالے کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید