• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن کیلئےبین المذاہب مکالمہ کے علمی کلچر اور روایات کو پروان چڑھانا ہو گا، طاہر القادری

لاہور(خصوصی رپورٹر)قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے دنیا کو امن کے راستے پر ڈالنے کے لئے بین المذاہب مکالمہ کے علمی کلچر اور روایات کو پروان چڑھانا ہو گا۔انھوں نے منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام سائنس منطق اور مذہب کے اہم موضوع پر انٹرنیشنل کانفرنس کے انعقاد اور تمام مذاہب کے معروف بین الاقوامی سکالرز کو پاکستان مدعو کرنے پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ امن کے قیام، انتہا پسندی کے خاتمہ اور بھائی چارہ کے فروغ کے ضمن میں ہر مذہب کا نقطہ نظر سامنے آنا چاہئے اور سمجھا جانا چاہئے اور ہر سطح پر وسیع تر ڈائیلاگ کی داغ بیل ڈالی جانی چاہئے ۔ انھوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن مغرب اور مشرق کے درمیان علمی تحقیقی، رابطوں کو فعال بنانے کے ضمن میں پل کا کردار ادا کر رہی ہے ۔
تازہ ترین