• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارہ ربیع الاول کیلئے خصوصی سیکورٹی پلان تشکیل دیا جائیگا، کریم خان

پشاور(کرائم رپورٹر) بارہ ربیع الاول کے دوران امن و امان کو برقراررکھنے کی خاطرتمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا، اس ضمن میں خصوصی سکیورٹی پلان ترتیب دیا جائے گا ، پشاور پولیس علماء کرام، تمام مسالک اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے بارہ ربیع الاول کے موقع پر امن کا انعقاد کو یقینی بنائے گی، کسی کو بھی شہر کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،اسلام ہمیں صبر اور استقامت کا درس دیتا ہے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سی سی پی او کریم خان نے انجمن تبلیغ القرآن السنت کے نمائندہ وفد کے ساتھ خصوصی ملاقات کے دوران کیا ۔سی سی پی او نے علماء کرام اور معززین علاقہ کے ساتھ مل کر شہر میں امن کی فضاء کوبرقرار رکھنے کیلئے یکجا ہو کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو بھی شہر کا امن بربادکرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ حکومتی پالیسی کے مطابق شہر کے امن کیلئے عوام کی خواہشات کے مطابق پولیس اہلکار ایمانداری اور پوری جانفشانی کے ساتھ ڈیوٹی انجام دیں گے۔

تازہ ترین