• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی،گلوبل ولیج کا افتتاح آج ہوگا



دبئی میں گلوبل ولیج کے 24ویں سیشن کا باقاعدہ آغاز آج سے ہو رہا ہے، ایونٹ میں 78 ممالک شرکت کررہے ہیں۔

گلوبل ولیج میں26 پویلینز، مصنوعات، شوز اور دُنیا بھر سے مختلف کوزینز موجود ہوں گے۔

گلوبل ولیج کے اس سیزن میں تین ہزار سے زائد شاپنگ آوٹ لیٹس اور ساٹھ سے زائد گیمز اور رائڈز کے مزے لوٹے جاسکیں گے۔

سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس سب کے لئے ٹکٹ کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، صرف 15درہم میں گلوبل ولیج کی سیر کی جاسکےگی۔

گلوبل ولیج کا یہ سیزن 4 اپریل 2020 تک رونق بکھیرتا رہےگا۔

تازہ ترین