• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز خٹک کی وزیراعظم کو اپوزیشن سے معاہدے پر بریفنگ

حکومتی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے وزیراعظم عمران خان کو اپوزیشن سے ہونے والے مذاکرات کی پیش رفت سے آگاہ کردیا۔

حکومت کی مذاکراتی کمیٹی نے پرویز خٹک کی سربراہی میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق پرویز خٹک نے وزیراعظم کو اپوزیشن سے ہونے والے معاہدے پر بریفنگ دی۔

پرویز خٹک نے عمران خان کو بتایا کہ حزب اختلاف اپنے معاہدے پر قائم ہے، ہم اپوزیشن کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کے مارچ کے دوران اسلام آباد کے رہائشیوں کو کسی قسم کا مسئلہ درپیش نہیں ہونا چاہیے۔

وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی کو اپوزیشن سے کیے گئے معاہدے کی پاسداری کرنے کی ہدایت کی اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اگر اپوزیشن نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو کارروائی ہوگی۔

حکومت کی طرف سے مذاکراتی ٹیم اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، وفاقی وزراء شفقت محمود اور نور الحق قادری، سابق وفاقی وزیر اسد عمر اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی شامل تھے۔

اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کی قیادت اکرم خان درانی نے کی، حکومت اور اپوزیشن کی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کے ابتدائی دو دور بغیر کسی پیش رفت کے ختم ہوئے تھے۔

تازہ ترین