• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری کے پلیٹ لیٹس نارمل، دل کے وال میں رکاوٹ

کراچی (ٹی وی رپورٹ) اسلام آباد کے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں زیر علاج سابق صدر آصف علی زرداری کے دل کے وال میں کلاٹ (خون کا لوتھڑا) بن گیا ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری گزشتہ ایک ہفتے سے پمز اسپتال اسلام آباد میں زیر علاج ہیں اور ڈاکٹروں کے مطابق انکے پلیٹ یلیٹس ایک لاکھ 35 ہزار تک پہنچ گئے ہیں۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سابق صدر کو کمزوری اور شوگر کی وجہ سے ہاتھوں میں کپکپاہٹ کی شکایت ہے جبکہ انکے پرانے اسسٹنٹ کی وجہ سے دل کے وال میں کلاٹ بھی پیداہو گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے آصف علی زرداری کیلئے تھیلیئم اسکین کو لازمی قرار دیا ہے اور آصف زرداری کو تمام ٹیسٹ کلیئر ہونے تک اسپتال میں رکھے جانے کا امکان ہے۔
تازہ ترین