• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی مارچ ،راولپنڈی کے لئے ٹریفک پلان جاری

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)آزادی مارچ کے حوالے سےشہریوں کی سہولت کے لئے سٹی ٹریفک پولیس نےٹریفک پلان جاری کردیا۔ٹریفک پولیس کی جانب سے راولپنڈی کچہری چوک سے مریڑ چوک مری روڈ قافلہ گزرنے کی صورت میں ذیل ٹریفک پلان مرتب کیا گیا ہے۔کرال سے کچہری چوک آنے والی ٹریفک کو انیکسی چوک سے نذر چوک اڈیالہ روڈ ڈائیورٹ کیا جائے گا۔پشاور روڈ سے کچہری چوک کی طرف جانے والی ٹریفک کو شالیمار چوک سے جانب پنج سٹرکی یا عزیز بھٹی چوک کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا۔جب قافلہ کچہری چوک پہنچے گا تو روات سے آنے والی ٹریفک کو سی اوڈی ٹرن جانب اڈیالہ روڈ انیکسی چوک ڈائیورٹ کیا جائے گا۔اسی طرح ٹی ایم چوک سے مری روڈ جانے والی ٹریفک کو کے ایف سی سے آدم جی روڈ لاثانیہ یوٹرن سے سیف اللہ لودھی روڈ کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا۔ٹی اینڈ ٹی چوک کشمیر روڈ سے مریڑ چوک جانے والی ٹریفک کو کامران مارکیٹ اور نوگزہ پھاٹک سے پل گوالمنڈی ڈائیورٹ کیا جائیگا۔جہلم روڈ سے مریڑ چوک جانے والی ٹریفک کو کچہری چوک سے جانب مال روڈ، پشاور روڈیا ائرپورٹ روڈ ڈائیورٹ کیا جائیگا۔
تازہ ترین