• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلپائن زلزلوں کی زد میں آگیا ہے، جہاں منگل کو آنےوالے 6.6 شدت کے زلزلے کےبعد ایک دن بعد آج 6.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے، اس زلزلے کے نتیجے میں 5افراد ہلاک ہو گئے۔

فلپائن میں آج پھر زلزلہ، 5 افراد ہلاک


غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے آج جزیرہ منداناؤ میں محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز نے زلزلے کی شدت 6.5 ریکارڈ کی۔

زلزلے سے 5 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

واضح رہے کہ فلپائن کے جنوبی حصے میں منگل کے روز 6.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیئے: فلپائن میں 6.6 شدت کا زلزلہ

دو ہفتے قبل بھی اسی علاقے میں 6.4 شدت کا زلزلہ آیا تھاجس میں 5 افراد ہلاک جبکہ درجنوں عمارتیں تباہ ہوئی تھیں۔

آج اسی ماہ (اکتوبر میں) آنے والا یہ تیسرا زلزلہ ہے۔

تازہ ترین