• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکن ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان آئے گی، وسیم خان

سری لنکن ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان آئے گی، وسیم خان


پاکستان کرکٹ بورڈ کے کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ سری لنکا کی ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان آئے گی۔

وسیم خان کا کہنا تھا کہ انہیں سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے اچھا رد عمل مل رہا ہے، تاہم میچز کے شیڈول کی تصدیق ہونا باقی ہے۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے کہا کہ جنوبی افریقا کے دورہ پاکستان کے لیے بھی بات چیت چل رہی ہے۔

خیال رہے کہ رواں برس ستمبر اور اکتوبر میں سری لنکن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا مختصر دورہ کیا تھا جہاں مہمان ٹیم کو ون ڈے سیریز میں 0-2 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیزیر میں 0-3 سے کامیابی سمیٹی تھی۔ 

تازہ ترین