• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ پنجاب کی رحیم یار خان آمد


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار تمام مصروفیات ترک کرکے ٹرین حادثے کے زخمیوں کی عیات کے لیے رحیم یارخان پہنچ گئے۔

عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ شیخ زید اسپتال میں لائے گئے زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اسپتال میں لائے گئے مریضوں کی اچھی طرح دیکھ بھال کی جائے گی جبکہ اکثر مریضوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم حادثے کا شکار ہونے والے لوگوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اتنی بڑی تعداد میں اموات ہونا باعث افسوس ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ حادثے کے ذمہ داران کا تعین اعلیٰ سطحی کمیٹی کرے گی ۔

وزیراعلیٰ نے لیاقت پور میں ٹراما سینٹر اور رشیخ زید ہسپتال میں برن یونٹ بنانے کا اعلان بھی کیا۔

عثمان بزدار کے ہمراہ وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد بھی موجود تھیں۔

تازہ ترین