• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی سی آفس خضدار کے خزانہ افسرکو جرم ثابت ہونے پر قید وجرمانے کی سزاء

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت کوئٹہ ٹو کے جج پزیر احمد بلوچ نے ڈپٹی کمشنر آفس خضدار کے خزانہ افسر محمد موسیٰ کو ناجائز اثاثہ جات کیس میں جرم ثابت ہونے پر تین سال قید اور 7 کروڑ 46لاکھ 82 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا استغاثہ کے مطابق خزانہ افسر محمد موسیٰ نے دوران ملازمت کرپشن کرتے ہوئے کروڑوں روپے کے ناجائز و غیر قانونی اثاثے بنائے تھے جس کے خلاف نیب نے ملزم کے خلاف احتسا ب عدالت میں ریفرنس دائر کیا تھا نیب کی جانب سے پیروی پراسکیوٹر ضمیر احمد چھلگری نے کی۔
تازہ ترین