• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظامیہ سے کا میاب مذاکرات،فضل الرحمان مارچ روٹ میں معمولی تبدیلی پر رضا مندہوئے

گو جر خان(نمائندہ جنگ) ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کا میاب مذاکرات کے باعث مو لا نا فضل الرحمان مارچ کے روٹ میں معمولی تبدیلی پر رضامند ہو گئے‘ دو پہر کو ضلعی انتظامیہ کے افسران جن میں ڈی سی، آر پی او ، سی پی او،ایس پی اور اے سی شامل تھے، شاہد صراف کے گھر پہنچ گئے اور مو لا نا کے ساتھیوں سے مذاکرات کئے اور آزادی مارچ کا رو ٹ تبدیل کر نے کے لیے درخواست کی۔ انکا کہنا تھا کہ سیکو رٹی خدشات کے باعث مارچ کا رو ٹ راولپنڈی کی بجائے روات سے سیدھا جلسہ گاہ رکھا جا ئے تاہم بحث و تمحیص کے بعد منتظمین اس حد تک تیار ہو ئے کہ مارچ کا روٹ مری روڈ، لیا قت باغ تبدیل کر کے شر کا کچہری انڈر پاس سے ہو تے ہو ئے راول روڈ کا راستہ اختیار کریں گے ۔
تازہ ترین