• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمٰن کے گھر پر اپوزیشن رہنماؤں کا اجلاس

فضل الرحمٰن کے گھر پر اپوزیشن رہنماؤں کا اجلاس


جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر اپوزیشن رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزادی مارچ کی موجودہ صورتحال، وزیراعظم عمران خان کے استعفیٰ سمیت دیگر اہم معاملات پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی، مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال، پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، فرحت اللّٰہ بابر، نیر بخاری، قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ، جمعیت علمائے پاکستان (ن) کے اویس نورانی سمیت دیگر سیاسی رہنم شریک تھے۔

اس سے قبل رہبر کمیٹی کے کنوینر اکرم خان درانی کے مطابق اپوزیشن جماعتیں مولانا فضل الرحمٰن گھر پر اکٹھی ہوں گی، جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی کمیٹی کو کل بتایا تھا کہ حکومت معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے، وہاں سے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ہے۔

تازہ ترین