• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھروں میں ڈکیتی کرنے والی خواتین سمیت 9 ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال پولیس نے کارروائی کرکے گھروں میں ڈکیتی کی وارادت میں ملوث 4خواتین سمیت 9ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ سامان اور اسلحہ برآمد کرلیا،پولیس کے مطابق گلشن اقبال پولیس نےگھروں میں ڈکیتی و دیگر جرائم میں ملوث گروہ کے 9ملزمان شہزادعلی عرف دلاور ، نبیل احمد،ضمیر،محمد عابد، جاویدخان، روشن بی بی،گلشن بی بی،فرزانہ بی بی،فرزانہ عرف رُخسانہ کو گرفتار کر کے 3لیپ ٹاپ،10موبائل فون، 2کیمرے،سونے کا سیٹ، 2 جوڑی سونے کے ٹاپس،2لاکھ نقد رقم اور5پستول برآمد کرلئے، ابتدائی تفتیش میں ملزمان نیوکراچی،ملیر، بفرزون، گلشن سمیت دیگر علاقوں میں واداتیں کرچکےہیں خواتین ماسی بن کر گھروں میں کام کرتی ہیں اور موقع ملتے ہی ساتھیوں کی مدد سے گھر کا صفایا کردیتی ہیں ساتھ ہی جن گھروں کا دروازہ گھلا ہواملتا گُھس جاتے ہیں اور اسلحے کے زور پر گھروالوں کویرغمال بنالیتے تھے ملزمان زیادہ تر وارداد پولیس کے ڈیوٹی تبدیل ہونے کے ٹائم کرتے تھے اُس وقت علاقوں میں نفری کم ہوتی ہے،ملزمان گزشہ 15 برسوں سے وارادتیں کر رہے ہیں ۔

تازہ ترین