• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کا سول ہسپتال کا دورہ ، بچوں کے وارڈ کا معائنہ کیا

کوئٹہ(خ ن)چیئر مین سی ایم آئی ٹی سجاد احمدبھٹہ نے جمعہ کو سول اسپتال کوئٹہ کے این آئی سی یو کا اچانک دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے نوزائیدہ بچوں کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں آکسیجن کی فراہمی اور ڈاکٹرز سمیت دیگر عملے کی موجودگی سے متعلق تفصیلات معلوم کیں۔ چیئرمین سی ایم ٹی آئی کے دورے کا مقصد گزشتہ روز سوشل میڈیا پر زیر گردش خبرجس میں سول اسپتال کے این آئی سی یو میں آکسیجن و اسٹاف کی غیر موجودگی سے متعلق حقائق معلوم کرنا تھا۔ چیئرمین سی ایم آئی ٹی کو اس موقع پر بتایا گیا کہ این آئی سی یو میں 10اینکیوبیٹر ہیں جس میں 9 بچے زیر علاج ہیں۔ چیئرمین سی ایم آئی ٹی کو اس موقع پر ڈاکٹر ز نے دیگر درپیش مسائل سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ادویات کی فراہمی اور زیر تعمیر بلڈنگ کی جلد تکمیل کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ 
تازہ ترین