جمعیت علمائے اسلام ف کے آزادی مارچ میں اسٹیج سے نواز شریف کے خلاف نعرے لگ گئے۔
جے یو آئی ف اور اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ آزادی مارچ میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما نے غلطی سے گونواز گو کا نعرہ لگادیا۔
جمعیت علمائے اسلام کے جنرل سیکرٹری خیبر پختونخوا مولانا عطاء الحق درویش نے غلطی سے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے خلاف نعرے لگادیئے۔
جس کے بعد مجمع سناٹے میں آگیا اور اسٹیج پر موجود رہنماؤں کی جانب سے توجہ دلانے پر مولانا عطاءالحق کو اپنی غلطی کا احسا س ہوگیا اور فوراً ہی وزیر اعظم عمران خان کے خلاف نعرے لگانے لگانے لگے۔