لاڑکانہ ( بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی رہنما فاطمہ بھٹو طویل عرصے کے بعد ہفتے کی صبح لاڑکانہ پہنچ گئیں۔ سکھر ایئرپورٹ سے پہلے وہ سیدھی گڑھی خدا بخش پہنچیں جہاں انہوں نے اپنے والد مرتضیٰ بھٹو اور دادا دادی کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی، انہوں نے پارٹی کے مرکزی رہنما عنایت عمرانی کی والدہ اور بھائی کے انتقال پر بھی اظہار تعزیت کیا، دورے کے دوران انہوں نے سیاسی گفتگو سے گریز کیا۔