• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحیرہ عرب کے مشرقی وسط میں موجود طوفان ماہا گزشتہ 12 گھنٹوں سے شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ماہا نامی سمندری طوفان کراچی سے 795 کلو میٹر دور جنوب میں موجود ہے، طوفان کی سطح پر 120 سے 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سمندری طوفان ماہا مزید شدت اختیار کرکے شدید ترین طوفان میں تبدیل ہوجائے گا اور کل تک مغرب اور شمال مغرب کی جانب بڑھے گا جس کے بعد یہ اپنا رُخ شمال مشرق میں بھارتی گجرات کی جانب کرے گا۔

تازہ ترین