• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت احتساب میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت احتساب میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں سراج الحق نے کہا  کہ حکومت کے خلاف لوگوں کے احتجاج کا کریڈٹ بھی حکومت کو ہی جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایک ہی سال میں حکومت کی ناکامی ہر شعبہ میں ثابت ہو گئی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ تاجروں، اساتذہ اور ڈاکٹروں سمیت عوامی احتجاج نے حکومت کے دل کی دھڑکن مدھم کر دی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ حکومت احتساب میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اگر حکومت احتساب کرتی تو سب سے پہلے احتساب کے شکنجے میں اس کی بغل میں بیٹھے لوگ آتے۔

سراج الحق نے یہ بھی کہاکہ احتجاج کے باعث کشمیر کا مسئلہ بھی دب گیا ہے ،حکومت کشمیر اور عوام دونوں کو بھول چکی ہے۔

تازہ ترین