• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر کے وزیر آعظم راجا فارق حیدر یورپین پارلیمنٹ میں شرکت کے لیے برسلز پہنچ گئے۔

ائرپورٹ پر وزیر اعظم کا استقبال کشمیر کونسل کے چیرمین علی رضا سید نے کیا،  اس موقع پر برسلز شہر کے کونسلر چوہدری ناصر کے علاوہ کشمیر کونسل کے سردار صدیق خان، خالد جوشی، برطانیہ سے کونسلر اور دیگر کارکن بھی ائر پورٹ پر موجود تھے۔

وزیرآعظم آزاد کشمیر نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کشمیریوں کو جدوجہد جاری رکھنا ہے، ہم پرعزم ہیں کہ ہندوستان کی بربریت اور ظلم کے باوجود  کشمیر ضرور آزاد ہوگا۔

انہوں مزید کہا کہ کشمیری ڈائس پورہ پر بھاری زمے داری عائد ہوتی ہے وہ  دنیا بھر میں رائے عامہ کو ہموار کریں اور کشمیر میں ہونے والے ظلم سے دنیا کو آگاہ کریں۔

تازہ ترین