• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سپر لیگ ڈرافٹ میں پہلا پلیئر چننے کا حق کوئٹہ کو مل گیا

سپر لیگ ڈرافٹ میں پہلا پلیئر چننے کا حق کوئٹہ کو مل گیا 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ سال پی ایس ایل پاکستان میں کرانے کے عزم کا اظہارکیا ہے۔ اتوار کی شام لاہور میں پی سی بی چیئرمین احسان مانی، سی ای او وسیم خان نے فرنچائز مالکان کی موجودگی میں پی ایس ایل فائیو کے ڈرافٹ میں پہلے رائونڈ کی پک کے لئے قرعہ اندازی کی۔ پہلی پک دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حصہ میں آئی۔ ڈرافٹ کی تقریب دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔ اے بی ڈی ویلیئرزنجی مصروفیات کی وجہ سے پی ایس ایل فائیو میں لاہور قلندرز کی نمائندگی نہیں کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسری پک لاہور قلندرز تیسری ملتان سلطانز، چوتھی اسلام آباد یونائیٹڈپانچویں پشاور زلمی اور آخری پک کراچی کنگز کی ہوگی۔ وسیم خان نے کہا کہ ٹورنامنٹ کو پاکستان میں کرانے کے لئے ہوٹل اور دیگر انتظامات مکمل ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ برس ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے اسٹریٹ کرکٹ میں رائج دلچسپ مگر غیر روایتی طریقہ کار اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ میں اب تک پہلے کھلاڑی کے انتخاب کا حق آخری نمبر پر آنے والی ٹیم کو دیا جاتا رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نےاس بار کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کے لیےسافٹ ویئر تیار کیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ میں ہر ٹیم دس کھلاڑیوں کو برقرار رکھ سکتی تھی جو اس بارآٹھ کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین