• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن کی زیر صدارت آل پارٹیز کانفرنس جاری

مولانا فضل الرحمٰن کی زیر صدارت آل پارٹیز کانفرنس جاری


جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) جاری۔

آزادی مارچ کےمستقبل، آئندہ کے لائحہ عمل پر مشترکہ حکمت عملی تیار کرنے کے لیے آل پارٹیز اجلاس میں اپوزیشن کی 9 سیاسی جماعتوں کے قائدین شریک ہیں، اجلاس میں حکومت کے ساتھ مذاکرات پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زرداری جنوبی پنجاب کے دورے کے باعث شریک نہیں ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی کی طرف سے پرویز اشرف، نیر بخاری، نوید قمر، فرحت اللّٰہ بابر اے پی سی میں شریک ہوئے ہیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کا کوئی رہنما اے پی سی میں شرکت کے لیے نہیں پہنچا، اے این پی کے راہنما زاہد خان ، نیشل پارٹی کے طاہر بزنجو، میر کبیر، محمود خان اچکزئی اور آفتاب شیرپاؤ بھی اپوزیشن کی اے پی سی میں شریک ہیں۔

 واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے  آزادی مارچ کے دوسرے مرحلے کی حکمت عملی پر مشاورت کے لیے آج اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس طلب کی تھی۔

تازہ ترین