• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے،ذرائع

جمعیت علمائے اسلام(ف) کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری شرکت نہیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری جنوبی پنجاب کے دورے پر ہیں اور ان کی مصروفیات کے باعث پیپلز پارٹی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف، نیّر بخاری، نوید قمر اور فرحت اللہ بابر کی شرکت کا امکان ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے بھی پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے، اجلاس میں آزادی مارچ کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جے یو آئی (ف) کی مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں رہبر کمیٹی کے کنوینر اکرم خان درانی کو آل پارٹیز کانفرنس کے لیے دیگر اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے رابطوں کا ٹاسک دے دیا گیا تھا۔

مرکزی شوری اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ اے پی سی بلائی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کی زیر صدارت ہوئے اجلاس میں آزادی مارچ کے پلان بی پر غور کیا گیا جس کے مطابق اسلام آباد لاک ڈاؤن، ملک گیر پہیہ جام اور ملک گیر شٹر ڈاؤن شامل ہے۔

اجلاس میں ڈی چوک جانے اور چند روز بعد واپسی کا آپشن بھی زیر غور آیا، تاہم ذرائع کے مطابق آزادی مارچ کےآئندہ لائحہ عمل پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا تھا۔

تازہ ترین