• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواک جوکو وچ نے پیرس ماسٹرز ٹائٹل جیت لیا


سربیا کے نوواک جو کووچ نے پیرس ماسٹرز اوپن ٹائٹل جیت لیا جبکہ ایشلے بارٹی (Ashleigh Barty) نے سیزن کا اختتام چین میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں کامیابی اور نمبر ون رینکنگ کے ساتھ کیا۔

نواک جوکو وچ نے پیرس ماسٹرز ٹائٹل جیت لیا
عالمی نمبر ایک کی فتح کا اسکور چھ۔ تین اور چھ۔ چار رہا۔

پیرس میں کھیلے گئے ماسٹرز ٹینس کے فائنل میں نوواک جوکووچ نے کینیڈا کے ڈینس شیپو والوف کو اسٹریٹ سیٹس میں ہرا یا، عالمی نمبر ایک کی فتح کا اسکور 3-6 اور 4-6 رہا۔

چین میں ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ کے فائنل میں آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی نے ایلینا سویٹولینا کو آؤٹ کلاس کردیا۔

ایشلے نے پہلا سیٹ 4-6 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں 3-6 کی کامیابی کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

تازہ ترین