• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے درمیان کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے،پرویزالہٰی

حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے رکن چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ہمارے اور دھرنے والوں کے درمیان کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے۔

چودھری پرویز الہٰی اور چودھری شجاعت نےمولانافضل الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد رہبر کمیٹی کے کنوینر اکرم درانی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ کسی بھی مسئلے کا حل اچھا ماحول پیدا کرنا ہے، جلد سے جلد معاملات حل کرنے کی خواہش ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلے کا حل جلدی نکالنا ہے، میرا اور شجاعت صاحب کا کام ماحول کو بہتر بنانا ہے، ہمارا کام سہولت کاری کا ہے تاکہ فریقین کو قریب لایا جاسکے، ہم نے قربت پیدا کرنی ہے تاکہ بہتری کی طرف جاسکیں۔

چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ نہیں چاہتے کہ موجود صورتحال کی وجہ سے دوسرے مسائل پیدا ہوں، مایوسی کی طرف نہیں جانا، راستے نکالنے ہیں اور راستے نکالیں گے، آج وزیر اعظم سے ملاقات ہوگی، مولانا فضل الرحمٰن اور ان کے ساتھیوں کا شکریہ۔

اس موقع پر اکرم درانی نے کہا کہ ہم چوہدری برادران کا احترام کرتے ہیں اور ان کی آمد پر انہیں خوش آمدید کہتے ہیں، مذاکرات کا دروازہ کھلا ہے۔

اکرم درانی کا کہنا تھا کہ چودھری صاحب کی خواہش تھی کہ وہ مولانا صاحب سے ملیں، ہم نے وہ ہی مطالبات رکھے جو ہمارے ہیں۔

تازہ ترین