ٹنڈو باگو (نامہ نگار) سندھ کے سابق وزیر داخلہ اور جی ڈی اے رہنما ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے 150 مسلح غنڈے بھیج کر میری زمین پر قبضہ کرایا جو وفاقی حکومت کی مداخلت کے بعد پولیس نے خالی کرایا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کی شام مرزا فارم پر پہنچ کر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے 9سال قبل 700 ایکڑ زمین خریدی ہے جو ہر الیکشن میں ڈکلیئر کی ہے انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری انتہائی خطرناک شخص ہے جو جب بھی جیل میں ہوتا ہے تو لوگوں کی زمینوں پر قبضے کراتا ہے اور اپنے مفاد کی خاطر بے گناہ لوگوں کو قتل کراتا ہے۔