اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) میڈیکل بورڈ نے شاہد خاقان عباسی کا طبی معائنہ مکمل کرنے کے بعد فوری سرجری کا فیصلہ موخر کرتے ہوئے آپریشن کرنے کیلئے 7نومبر کی تاریخ دے دی ہے۔
ڈپٹی کمشنر جامشورو کا کہنا ہے کہ بس تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گری، بس میں سوار افراد بلوچستان میں گندم کی کٹائی کے بعد واپس آرہے تھے۔
انہوں نے آنجہانی پوپ کی بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
محمد اورنگزیب نے وزیراعظم کی جانب سے آئی ایم ایف سربراہ کو دورہ پاکستان کی دعوت کا بھی اعادہ کیا۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہروں کے معاملے پر سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کو کئی خط لکھے، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا، مگر اجلاس نہِیں بلایا گیا۔
نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے پوپ فرانسس کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں نئی تنظیم سازی کے لیے طریقہ کار اور گائیڈ لائنز جاری کردی گئیں۔
یہ اقدام پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش، راجستھان، گجرات اور مقبوضہ جموں و کشمیر سے جعلی یا غیر مستند درخواستوں میں اضافے کے باعث کیا گیا ہے، جہاں بعض افراد تعلیمی ویزا کو مستقل رہائش حاصل کرنے کےلیے استعمال کر رہے ہیں۔
مسافرکے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں پایا گیا،پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کل ترکیہ کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ وزیر اعظم ترک صدر طیب ایردوان کی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی انکے ہمراہ ہوں گے۔
بوسٹن میراتھون میں پاکستان کے دانش الہٰی اور فیصل شفیع نے ورلڈ ریکارڈ بنادیا۔
کسٹم انسپکٹر و اہلکار کا اغواء ڈاکوؤں نے قریبی عزیز کو چھڑوانے کیلئے دباو ڈالنے کیلئے کیا تھا۔
ویٹیکن کی جانب سے پوپ فرانسس کے انتقال کا باضابطہ بیان جاری کر دیا گیا ہے۔
سابق بھارتی کپتان محمد اظہرالدین کو اس وقت شدید دکھ اور صدمہ پہنچا جب حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن نے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم کی نارتھ پویلین اسٹینڈ سے ان کا نام ہٹانے کا فیصلہ کیا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کا کہنا ہے کہ تھانا بولا خان کے قریب بس کھائی میں گرگئی، بس حادثے میں8 مسافر جاں بحق ہوگئے۔
کنگز نے زلمی کی جانب سے دیا گیا 148 رنز کا ہدف آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، خوشدل شاہ نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے ناقابلِ شکست 23 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو اہم جیت دلادی۔