کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا کہ مولانا فضل الرحمان کو خود بھی اپنی دھرنے کا مقصد نہیں پتہ، عمران خان کے علاوہ پاکستان کا کوئی نہیں، پی ٹی آئی نہیں بھی پسند تو بھی آپ کو ہمارے ہی ساتھ گزارا کرنا ہے۔یہ بات انہوں نے پیر کو جامعہ کراچی میں ساتویں انٹرنیشنل سیمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئی کی اس سمپوزیم میں35ممالک کے 100سے زائد سائنسدان اور محققیں شرکت کررہے ہیں جبکہ پاکستان سے چھ سو سے زیادہ سائنسدان شرکت کررہے ہیں۔ تقریب میں شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی، ڈاکٹر عطا الرحمن نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔