• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد میں جاری آزادی مارچ اور مظاہرین سے مذاکرات سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس آج دن 11 بجے وزیراعظم آفس میں ہوگا جس میں آزادی مارچ اور مذاکرات سے متعلق اب تک ہونے والے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے رات گئے چودھری پرویز الہٰی اور چودھری شجاعت نے مولانا فضل الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی اور اس سے قبل حکومتی کمیٹی نے بھی اپوزیشن کمیٹی سے ملاقات کی تھی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الہٰی نے کہا تھا کہ ان کی آج وزیر اعظم سے ملاقات ہوگی۔

تازہ ترین