• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’نوازشریف کے پلیٹ لیٹس قابل قبول حد سے نیچے گرگئے‘

سابق وزیر اعظم نوازشریف کا سروسز اسپتال لاہورمیں 15 واں روز ہے، اُن کے ذاتی معالج کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس ایک بار پھر کم ہورہے ہیں۔

’نوازشریف کے پلیٹ لیٹس قابل قبول حد سے نیچے گرگئے‘


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس ایک بار پھر کم ہورہے ہیں جبکہ پلیٹ لیٹس کم ہونےکی وجوہات اور تشخیص اب تک نہیں ہوسکی ہے۔


ڈاکٹر عدنان خان نے کہا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس قابل قبول حد سے نیچے گرگئے ہیں، جس کے بعد ان کو خون پتلا کرنے والی دوائیں دینا محفوظ نہیں ہے کیونکہ اس بناء پر اچانک خون بہنے کا خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے: نواز شریف کی تشویشناک حالت پر ڈاکٹر فکر مند

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف کی نازک صحت بھرپور علاج کے انتظامات کا تقاضا کرتی ہے۔

واضح رہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس 55 ہزار سے کم ہو کر 38 ہزار پر آگئے ہیں جس کی تصدیق میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز نے دو روز قبل کی تھی۔

ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا تھا کہ پلیٹ لیٹس بڑھانے کے لیے اسٹیرائڈز کی مقدار کا تعین کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: نواز شریف کی زندگی کو کوئی خطرہ نہیں

ذرائع کے مطابق پلیٹ لیٹس میں کمی کی وجہ کی فوری تشخیص نہ ہونے سے نواز شریف کی جان کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی سر توڑ کوششوں کے باوجود نواز شریف کی صحت میں بہتری نہ آنے پر پریشان کن سوالات پیدا ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین