• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی تشویشناک حالت پر ڈاکٹر فکر مند


لاہور سروسز اسپتال میں زیر علاج سابق وزیراعظم نواز شریف کی تشویشناک حالت پر ڈاکٹر فکر مند ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کے پلیٹ لیٹس ایک بار پھر گرنا شروع ہوگئے ہیں، جو 55 ہزار سے 38 ہزار پر آگئے جس کی تصدیق میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز نے کی۔

نوازشریف کے بلڈ ٹیسٹ کے لیے دوبارہ سیمپل بھیجے ہیں، سیمپلز 3 لیبارٹریز میں بھجوائے جاتے ہیں تاکہ رزلٹس میں تبدیلی کا شبہ نہ رہے۔

ڈاکٹر محمود ایاز نےکہا ہے کہ پلیٹ لیٹس بڑھانے کے لیے اسٹیرائڈز کی مقدارکا تعین کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پلیٹ لیٹس میں کمی کی وجہ کی فوری تشخیص نہ ہونے سے نواز شریف کی جان کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کی مختلف بیماریوں کے بیک وقت علاج کے باعث ادویات کا توازن برقرار رکھنا ڈاکٹروں کے لیے چیلنج بن گیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی ادویات میں توازن برقرار رکھنا ضروری ہے، ورنہ موجودہ حالت شریانوں میں بندش ہارٹ اٹیک یا فالج کا باعث بن سکتی ہے۔

نوازشریف کے علاج میں معالجین کو مزید طبی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، انتہائی نگہداشت کے باوجود نواز شریف کی صحت میں بہتری نہیں آ رہی۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی سر توڑ کوششوں کے باوجود نواز شریف کی صحت میں بہتری نہ آنے پر پریشان کن سوالات پیدا ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین