• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی حالت کوششوں کے باوجود تشویشناک ہے، ڈاکٹر عدنان

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ تمام کوششوں کے باوجود نواز شریف کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈاکٹر عدنان کی جانب سے نواز شریف کی طبیعت کے حوالے سے ایک تازہ بیان سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم کے علاج کے نتیجے میں مزید طبی مشکلات پیدا آرہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کو جان بچانے والی ادویات دی جارہی ہیں، ان کی حالت کو دیکھتے ہوئے ہنگامی نوعیت کے اقدامات درکار ہیں۔

ڈاکٹرعدنان نے کہا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد مناسب سطح پر نہیں آ رہی، جس کی وجہ سے ہارٹ اٹیک، اسٹروک اور بلیڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔

تازہ ترین