سندھ حکومت نے کراچی اور حیدرآباد سمیت صوبے کے کئی شہروں میں ایک روز کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے اس پابندی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق 5 نومبر کی رات 12 بجے سے لے کر 6 نومبر کی رات 12 بجے تک ہوگا۔
کراچی اور حیدرآباد کے ساتھ ساتھ سکھر، خیرپور، میرپور خاص، میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔
لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، نوشہرو فیروز اور جامشورو میں بھی ڈبل سواری پر پابندی رہے گی۔