• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روبوٹ بھی کرتب باز بن گئے


یوں تو آپ نے کئی نوجوانوں کو کرتب بازی کرتے ہوئے دیکھا ہوگا، لیکن جناب کرتب بازی صرف انسان ہی نہیں روبوٹس بھی کرتب دکھا سکتے ہیں۔

جی ہاں، چین کے صوبے Zhejiang کے شہر Hangzhou کی یونیورسٹی کے انجینئرز کا تیار کردہ Jueying نامی یہ نیا چار ٹانگوں والا روبوٹ اپنا توازن برقرار رکھتے ہوئے نہ صرف دشوار گزار اور تنگ راستوں پر چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ پُش اَپس لگانے سمیت 1.5 میٹر کے فاصلے سے 70 سینٹی میٹر چھلانگ لگانے میں بھی ماہر ہے۔

پچاسی سینٹی میٹر لمبے اور 40 کلو وزنی اس روبوٹ ڈاگ کا حال ہی میں تجربہ کیا گیا، جس میں اس روبوٹ کو رنگ سے چھلانگ لگاتے اور فٹبال کو کک مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ روبوٹ نےاپنا ٹاسک کامیابی سے مکمل کرکے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔

تازہ ترین