• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) عالمی اسکواش فیڈریشن کی جنرل کونسل کا دوروزہ اجلاس بدھ کو کیپ ٹائون میں شروع ہوگا۔ پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ائیر وائس مارشل عامر مسعود پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن ، ورلڈ اسکواش فیڈریشن اور دیگر اسکواش ایسوسی ایشنوں کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔ پاکستان اجلاس میں2022 کی عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کی میزبانی کے لئے پاکستانی حکام خواہش کا اظہار کریں گے۔ ذرائع کاکہناہے کہ پاکستان میں ٹورنامنٹس کے انعقاد کے لیے سیکیورٹی سروے اور سیکیورٹی فیس کی شرط کو ختم کرنے پر بھی پاکستان اپنا موقف پیش کرے گا۔
تازہ ترین